دلچسپ و عجیب
22 مئی ، 2012

بچوں کی طرح زندگی گزارنے اور پالنے میں سونے والی 25سالہ لڑکی

بچوں کی طرح زندگی گزارنے اور پالنے میں سونے والی 25سالہ لڑکی

نیویارک…این جی ٹی…کہتے ہیں کہ عمر بے شک بڑھ جائے لیکن اس کے باوجود ہر انسان میں ایک ننھا بچہ ہمیشہ موجود رہتاہے ۔ امریکی ریاست نیویارک میں رہائش پذیر 25 سالہ لڑکی اس کی تازہ ترین مثال ہے جس کی عمر تو بڑھ گئی لیکن دل ایک ننھے بچے کی مانند ہی رہ گیا۔ Riley نا می یہ لڑکی آج بھی بچوں کی طرح زندگی گزارنے کی خواہشمند ہے اور دن کے 12گھنٹے منہ میں چوسنی لئے گھو متی پھرتی ہے ۔ یہ لڑکی دن کے وقت تو گھرسے باہر کی دنیا کے لیے اپنے اوپر ایک بڑے اور سمجھدارانسان کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے لیکن رات کے وقت وہ بالکل ننھا بچہ بن کر بوتل سے دودھ پیتی ،کھلونوں سے کھیلتی اور رنگ برنگے لباس کے ساتھ ایک بڑے سائز کے پالنے میں بھی سوتی ہے۔

مزید خبریں :