پاکستان
22 مئی ، 2012

سلالہ حملے پر مجبور ہو کر نیٹو سپلائی بند کرنا پڑی، وزیراعظم گیلانی

سلالہ حملے پر مجبور ہو کر نیٹو سپلائی بند کرنا پڑی، وزیراعظم گیلانی

اسلام آباد… وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سلالہ حملے پر مجبور ہو کر نیٹو سپلائی اور شمسی ائربیس بند کرنا پڑا۔ وہ ترک ہم منصب رجب طیب ایردووان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں ترک وزیراعظم نے کہاکہ مال اور وسائل اپنے استعمال کی راہ خود تلاش کرلیتے ہیں، کوئی صنعت کار ایسی جگہ وسائل نہیں لگاتا جہاں یہ ضائع ہوں،سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کیلئے استحکام اور اعتماد فراہم کرنا ہوگا، پاک ترک سالانہ تجارت کو 2 ارب ڈالر سے بھی آگے لے جانا ہے،ترک وزیراعظم نے کہاکہ سلالہ واقعہ میں لوگ شہید ہوئے، معافی کیلئے پاکستان کا معافی مطالبہ واضح ہے، نیٹو سپلائی روٹ کی بحالی ، پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، افغانستان میں تمام غیرملکی افواج کے چلے جانے کے بعد آخر میں ترک فوج وہاں سے واپس آئے گی، وزیراعظم گیلانی نے کہاکہ نیٹو اور امریکا سے تعلقات کی نئی پالیسی سے ترک وزیراعظم کو آگاہ کیاہے ، پارلیمانی سفارشات کی روشنی میں امریکا سے بات چیت ہورہی ہے ، ہم پوری دنیا کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، ہم مسائل کی وجہ نہیں اسکے حل کا حصہ بننا چاہتا ہے،وزیراعظم نے کہاکہ افغانستان میں وہاں کی قیادت میں ہونے والی ہر مصالحتی کوشش کی ہم حمایت کرتے ہیں،پارلیمانی سفارشات کی روشنی میں امریکا سے جو تعلقات ائم ہوں گے وہ دیرپا اور بہتر ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکی میں اپوزیشن ایسی ہے کہ اگر چھت سفید ہو تو اسے سیاہ کہتے ہیں، اس پر وزیر اعظم گیلانی نے ازراہ تفنن جواب دیا کہ میرے اور نواز شریف کے تعلقات کو آپکی نظر لگ گئی۔

مزید خبریں :