15 اکتوبر ، 2015
کراچی...... جیو نیوز نے کراچی میں پولیس پر حملوں کی انٹرنل رپورٹ حاصل کرلی ہے۔ اس رپورٹ نے محکمہ پولیس کی ناقص حکمت عملی کا پول کھول دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے پولیس پر بلا خوف و خطر حملے ناقص حکمت عملی کا ثبوت ہیں،پولیس افسران کے پاس حملوں سے نمٹنے کی حکمت عملی کا فقدان ہے۔