22 مئی ، 2012
لندن …لندن اولمپکس کے ہاکی مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیاگیا،پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 30جولائی کو اسپین کے خلاف کھیلے گی کھیلوں کے سب سے بڑے میلے اولمپکس میں ہاکی ایونٹ میں شریک بارہ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،پاکستان ٹیم گروپ اے میں آسٹریلیا،برطانیہ،اسپین، جنوبی افریقا اور ارجنٹینا کے ساتھ مقابلہ کر گی،پاکستان کا پہلا میچ 30جولائی کو اسپین سے ہو گا،جبکہ قومی ٹیم یکم اگست کو ارجنٹائن،تین کو برطانیہ،پانچ کو جنو بی ا فریقا اورسات اگست کو آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی ۔