دنیا
16 اکتوبر ، 2015

روسی مداخلت بھی بشارالاسد کو نہیں بچا سکے گی ،فرانس

روسی مداخلت بھی بشارالاسد کو نہیں بچا سکے گی ،فرانس

برسلز........فرانسیسی صدر فرانسو اولاندے نے کہا ہے کہ روس کی فوجی مداخلت بھی شامی صدر بشارالاسد کے اقتدار کو بچا نہیں سکے گی۔

عالمیمیڈیاکے مطابق انھوں نے برسلز میں یورپی یونین کے سربراہ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ یہ بات بالکل واضح انداز میں کہی جارہی ہے کہ بشارالاسد کا کوئی مستقبل نہیں۔ہمیں جتنا جلد ممکن ہو،شام میں سیاسی انتقال اقتدار کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ روس کی بشارالاسد کے دفاع کے نقطہ نظر سے فوجی مداخلت ان کی حکومت کو تو تقویت پہنچا سکتی ہے لیکن وہ ان کے اقتدار کو بچا نہیں سکے گی۔

قبل ازیں روس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے شام میں فضائی حملے کم کردیے ہیں کیونکہ شامی فوج باغیوں کے خلاف ایک بڑے زمینی حملے کی تیاری کررہی ہے۔روسی طیاروں نے اپنے تازہ حملوں میںدمشق ،ادلیب ،حماہ، دیرالزور اور حلب میں باغیوں اور داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔روس نے 30 ستمبر کو شام میں بشارالاسد کی مسلح افواج کی مدد کے نام پر داعش اور دوسرے باغی گروپوں کے خلاف فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا۔

مزید خبریں :