دنیا
16 اکتوبر ، 2015

مذہبیمنافرت بڑھتی رہیںتو نیا پاکستان بن جائے گا، بھارتی ادیب

مذہبیمنافرت بڑھتی رہیںتو نیا پاکستان بن جائے گا، بھارتی ادیب

نئی دہلی.......بھارتی ادیب منور رانا نے ساہیتہ اکیڈمی کا ایوارڈ واپس کرنے سے انکار کردیا، منور رانا کا کہنا تھا کہ بھارت سے 17 کروڑ مسلمانوں کا خاتمہ ناممکن ہے، حالات ایسے ہی رہے تو نیا پاکستان بن جائے گا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منور رانا کا کہنا تھا کہ ایوارڈ واپس کرنے سے ان بے حس حکمرانوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ حالات سدھارنے کے لیے بھارتی شاعروں اور ادیبوں کو اپنا خون دینا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک افواہ پر انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان کے قتل پر بھارتی وزیر اعظم کی خاموشی خطرناک ہے۔

حکمرانوں کے خلاف ہمیں سڑکوں پر آنا پڑے گا۔ ان چھوٹے موٹے استعفوں اور ایوارڈز کی واپسی سے کچھ نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :