دنیا
16 اکتوبر ، 2015

داعش کے خلاف لڑنے والوں کو اسلحہ فراہمی کے لئے تیار ہیں، امریکا

داعش کے خلاف لڑنے والوں کو اسلحہ فراہمی کے لئے تیار ہیں، امریکا

واشنگٹن........ امریکا نے کہا ہے کہ وہ شام میں داعش کے خلاف لڑنے والے باغیوں کو ہتھیاراور اسلحہ کی فراہمی کے لئے تیار ہے تاہم باغیوں کوثابت کرنا ہوگا کہ وہ دولت اسلامیہ کے جنگجووںکے خلاف لڑرہے ہیں۔

جمعہ کوذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے شناخت ظاہر کئے بغیر کہا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع باغیوں کے دولت اسلامیہ کے جنگجووں کے خلاف لڑنے کا ثبوت ملتے ہی ان کےلئے شام کی سرزمین پر ہتھیار اور اسلحہ پھینکنے کے لئے تیار ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پھینکا گیا اسلحہ داعش کے خلاف موثر طور استعمال کئے جانے کی صورت میں باغیوں کے لئے اسلحہ کی فراہمی بڑھادی جائے گی ۔

امریکی حکام کا مزید کہناہے باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی میں اضافہ کو ان کی داعش کے خلاف لڑائی میں بہتر کارکردگی سے مشروط کردیاگیاہے۔

مزید خبریں :