کھیل
17 اکتوبر ، 2015

بلاوائیو: زمبابوے نے افغانستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

بلاوائیو: زمبابوے نے افغانستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

بلاوائیو........زمبابوے اور افغانستان کے درمیان جاری 5ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے افغانستان کو 8وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس شکست کے ساتھ زمبابوے نے سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی ہے۔

میچ میں افغانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیاجو بعد میں بلکل غلط فیصلہ ثابت ہوا اور ان کی پوری ٹیم 1.34اوورز میں 122رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔زمبابوے بولرز کی جانب سے ویلنگٹن ماساکاڈزا نے 4اور لیوک جونگوے، ٹینڈائی چھسورو نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے نے 122رنز کا ہدف 2.23اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حٓاصل کرلیا۔ سیریز کا اگلا میچ 18اکتوبر کو اسی گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :