دنیا
17 اکتوبر ، 2015

ٹیکساس کے جنگلات میں آگ سےدرجنوں مکانات تباہ

 ٹیکساس کے جنگلات میں آگ سےدرجنوں مکانات تباہ

ٹیکساس......امریکی ریاست ٹیکساس کی جنگلات میں لگنے والی آگ نے درجنوں مکانات کو جلا کر تباہ کردیا، 2015امریکی جنگلات میں آگ سے تباہی کا ریکارڈ ساز سال رہا ۔

امریکی ریاست ٹیکساس کی جنگلات میں لگنے والی آگ چار ہزار پانچ سو ایکڑ رقبے پر پھیل گئی ہے۔ حکام کے مطابق آگ نے چالیس سے زائد مکانات کو جلا کر تبا ہ کردیا ہے ۔ آگ سے خطرے کے پیش نظر چار سو گھروں کو خالی کرا دیا گیا ہے۔

ادھر، امریکی حکومت کی جانب سے جاری اعداوشمار کے مطابق ملک کے مختلف ریاستوں میں لگنے والی آگ نے رواں سال اب تک ترانوے لاکھ ایکٹر سے زائد اراضی کو جلا کر تباہ کردیا ہے ۔ جو کہ امریکا میں سال بہ سال جنگلات کے آگ سے سب سے زیادہ تباہی کا ریکارڈ ہے۔

حکام کے مطابق دو ہزار چھ، دوہزار سات اور سال دو ہزار بارہ میں بھی جنگلات میں لگنے والے آگ نے نوے لاکھ سے زائد اراضی پر پھیلے جنگلات کو جلا کر تباہ کردیا تھا۔

مزید خبریں :