17 اکتوبر ، 2015
ابو ظہبی ......پاکستان اور انگلستان کے درمیان ابو ظہبی کے شیخ زائد اسٹیدیم میں کھیلے جانے والا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پانچویں اور آخری دن مختلف اُ تار چڑھائو کے بعد ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔
چائے کے وقفہ کے بعد میچ نے زبردست پلٹا کھایا جب پاکستان تین وکٹوں کے نقصان پر102 رنز بنا چکا تھا صرف 71رنز کا اضافہ کرسکا اور پوری ٹیم 173رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔انگلستان کے اسپنرز آف بریک بولر معین علی اور اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے لیگ اسپنر عادل رشید کھیل پر چھا ئے ہوئے تھے۔ عادل نے 64 رنز کے عوض پانچ اور معین نے 28 رنز کے بدلے دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی جانب سےکپتان مصباح الحق(51رنز) اور یونس خان (45) نمایاں اسکورر تھے۔
انگلستان کو میچ جیتنے کے لئے 19اوورز میںصرف 99 رنز درکار تھے جنہیں حاصل کرنے کے لئے اس کے بیٹسمینوں نے ٹی ٹوئنٹی کے انداز میں بیتنگ کی جبکہ پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے اپنے اسپنرز ذولفقار بابر اور شعیب ملک سے بولنگ کرائی۔ اس وقت بلّے اور گیند میں زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ دونوں بولرز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں مگر انگلستان کا اسکور 74 پر پہنچ چکا تھا۔ تاہم وقت پُورا ہوجانے اور روشنی کم سے کم ہوجانے کے باعث کھیل ختم کرنا پڑا۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ اگلے ہفتے دبئی میں کھیلا جا ئے گا۔