کھیل
18 اکتوبر ، 2015

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج ہوگا

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج ہوگا

راجکوٹ........بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج راجکوٹ میں کھیلا جائے گا، تاہم بھارتی شائقین کی دھمکیوں کے باعث میچ کا انعقاد خطرے میں پڑھ گیا ہے۔

پاکستانی فنکاروں کے بعد گجرات کی پٹیل برادری نے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو بھی دھمکی دے دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہردیک پٹیل نے میچ کے ٹکٹ فروخت کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے اور اب وہ میچ بھی نہیں ہونے دیں گے۔

پٹیل برادری کی دھمکی کے بعد راجکوٹ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

مزید خبریں :