کھیل
18 اکتوبر ، 2015

بلال آصف بائیو میکنکس ٹیسٹ کیلئے آج چنئی روانہ ہونگے

بلال آصف بائیو میکنکس ٹیسٹ کیلئے آج چنئی روانہ ہونگے

کراچی........آف اسپنر بلال آصف بائیو میکینکس ٹیسٹ کے لیے چنئی روانہ ہوں گے۔ ایکشن ٹیسٹ کے بعد وہ دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور دوسرے ٹیسٹ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق بلال آصف چنئی میں بائیو میکنکس ٹیسٹ کے لئے اتوار کو بھارت روانہ ہوں گے۔ پیر کو ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد وہ دبئی میں 17کھلاڑی کی حیثیت سے پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ دو ہفتے میں آنے کا امکان ہے اور وہ اس وقت تک وہ پاکستان ٹیم میں بولنگ کرانے کے اہل ہوں گے۔

واضح رہے کہ ہرارے میں زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں انہوں نے 5وکٹ لئے تھے اور میچ کے بعد ان کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :