18 اکتوبر ، 2015
نئی دہلی ......... بھارت کا دورتک دشمن کو ایٹمی ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کا خواب اس وقت چکنا چور ہو گیا جب گزشتہ روز اس کا ”نربھے کروز میزائل“ کا تجربہ تیسری بار ناکام ہو گیا۔
میزائل اڑیسہ کی چاند پور ٹیسٹ رینج سے داغا گیا تھا مگر وہ صرف 128؍ کلو میٹر سفر ہی طے کرپایا۔سفر کے جس پوائنٹ پر اس نے موڑلینا تھاوہ نہ لے سکا اور ناک کے بل نیچے گرنے لگا جس پر اسے خود کار تباہی کے موڑپر ڈال کر تباہ کر دیا گیا۔