22 مئی ، 2012
کراچی…کراچی اور اندرون سندھ میں کشیدہ صورتحال کے باعث کراچی ،حیدرآباد اور میرپورخاص کے انٹر بورڈ زنے بدھ کو انٹر کے شیڈول پرچے ملتوی کردیئے ہیں۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین انوار احمد زئی کے اعلامیہ کے مطابق بدھ کو ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔ادھر حیدرآباتعلیمی بورڈ کے ترجمان کے مطابق حیدرآباد میں بھی کل ہونے والے انٹر کے پرچے ملتوی کردئیے گئے ہیں۔جبکہ تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے بھی بورڈ کے تحت میرپورخاص میں شیڈول پرچے ملتوی کردیئے ہیں۔