18 اکتوبر ، 2015
نئی دہلی...... بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ایک دن میں دو بچیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، عمریں ڈھائی اور 5 سال ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈھائی سال کی بچی کو نئی دلی کے علاقے ننگ لوئی میں ایک مذہبی تہوار کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایاگیا، ملزمان بچی کو اس کے گھر کے سامنے پھینک کر فرار ہوگئے۔ جبکہ 5 سال کی بچی سے انند ویہار کے علاقے میں 3 افراد نے اجتماعی زیادتی کی، واقعے کے بعد مقامی افراد نے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
ایک ہفتے قبل بھی نئی دلی میں 4 سال کی بچی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جبکہ گزشتہ سال بھارت میں 36 ہزار سے زائد جنسی زیادتی کے کیسز ریکارڈ کیے گئےتھے۔