دنیا
18 اکتوبر ، 2015

مصر میں آج تین سال بعد پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں

مصر میں آج تین سال بعد پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں

قاہرہ.......مصر میں آج تین سال بعد پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں ۔ 2012 میں عدالت نے پارلیمنٹ توڑ دی تھی جس کے اگلے سال فوجی آمر اقتدار پر قابض ہوگئے۔

پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ایوانِ زیریں کے 596 اراکین کا انتخاب کیا جائے گا ۔2013 میں اقتدار سے بے دخل کی گئی حکمراں جماعت اخوان المسلمون پر پابندی عائد ہے جبکہ اس کی مرکزی قیادت جیلوں میں بند ہے ۔

مبصرین کا کہناہے کہ انتخابات میں اکثر امیدوار صدر فتاح السیسی کے حامی ہیں اور پارلیمانی انتخاب کےبعد بھی ملک میں نام نہاد جمہوریت ہی رہے گی ۔

مزید خبریں :