18 اکتوبر ، 2015
راجکوٹ.....تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راجکوٹ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم کوئنٹن ڈی کوک، ڈیوڈ ملر، ہاشم آملہ، فاف ڈوپلیسی، جے پی ڈومینی، اے بی ڈیولیئرز، بہاردین، ڈیل اسٹین، کاجیسو ربادا، عمران طاہراور مورنے مورکیل پر مشتمل ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں روہیت شرما، شیکھر دھون، ویرات کوہلی، مہندرا سنگھ دھونی ، سریش رائنا، اکسرپٹیل، ہربھجن سنگھ، موہیت شرمااور امیت مشرا شامل ہیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز ایک، ایک سے برابر ہے ، پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 5رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ بھارت نے 22رنز سے جیتا تھا۔