پاکستان
18 اکتوبر ، 2015

کسی رہنما یا کارکن نے ن لیگ کی پالیسی سےاختلاف نہیں کیا، پرویزرشید

کسی رہنما یا کارکن نے ن لیگ کی پالیسی سےاختلاف نہیں کیا، پرویزرشید

لاہور .....وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ کسی رہنما یا کارکن نے ن لیگ کی پالیسی سے کوئی اختلاف نہیں کیا، پارٹی کے 2 یا 3 افراد کے ذاتی زندگیوں کے اختلافات ہیں،اس کا قیادت یا پارٹی سے تعلق نہیں۔

وفاقی وزیرنے لاہور میں میڈیا کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ معاشرے کی تعمیروترقی میں میڈیا کا کردار اہم ہے، جس ہتھیار کےمتاثر کا دنیا میں کہیں علاج نہیں،وہ ہتھیار صحافیوں کےہاتھ میں ہوتا ہے،آپ کا ہتھیار بہت مؤثر ہے،اس لئے اسے چلانے میں بھی اتنی ہی احتیاط کی ضرورت ہے۔

پرویز رشید نے مزید کہا کہ ہر ہتھیار کسی ایک علاقےکو متاثر کرتا ہے،آپ کا ہتھیار غیرمحدود لوگوں کو متاثر کرتا ہے،آپ اپنے ہتھیار کو چلانے سےپہلے100بار سوچیں،پگڑی اچھال تنقید سے گریز کرانا پروڈیوسر کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا کوئی قانون موجود نہیں ہےکہ کسی کی پگڑی اچھالی جائے،لیکن متاثرہ شخص کی تلافی بھی ہو سکے۔

مزید خبریں :