کھیل
18 اکتوبر ، 2015

تیسرا ون ڈے، جنوبی افریقہ کا بھارت کو 271رنزکا ہدف

تیسرا ون ڈے، جنوبی افریقہ کا بھارت کو 271رنزکا ہدف

راجکوٹ......کوئنٹن ڈی کاک کی شاندار سنچری اور فاف ڈو پلیسس کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف مقررہ پچاس اوورز میںسات وکٹوں کے نقصان پر270رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ابراہام ڈی ویلئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتو اوپنر ڈی کاک نے 118گیندوںپر گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 103رنز بنائے جبکہڈو پلیسس نے63گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 60رنز اسکور کئے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 118رنز کا اضافہ کیا۔بھارت کی طرف سے میڈیم پیسر مو ہیت شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ممالک کے درمیان کھیلی جانے والی پانچ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز اس وقت ایک۔ایک سے برابرہے۔ پہلا میچ کانپور میں جنوبی افریقہ نے پانچ رنز سے اور دوسرا بھا رت نے اندور میں 22رنز سے جیتا۔

مزید خبریں :