دنیا
18 اکتوبر ، 2015

بھارت میں مسلمانوں سے تعصب کا ایک اور واقعہ

بھارت میں مسلمانوں سے تعصب کا ایک اور واقعہ

ممبئی........بھارت میں مسلمانوں سے تعصب کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ ممبئی پولیس نے ایک مسلمان نوجوان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے کہا کہ جائوتم پاکستان چلے جائو۔

ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والا نوجوان آصف ممبئی میں رہ رہا تھا۔ نوجوان کے چچا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس جس مسلمان کو پکڑتی ہے اسے کہتی ہے تم پاکستان چلے جائو، کیس سامنے آیا تو پولیس نے کہا کہ آصف نے ہم پر حملہ کیا۔ اگر آصف نے پولیس پر حملہ کیا تھا تو پولیس نے پہلے یہ کیوں نہیں کہا۔

نوجوان آصف کے جسم پر پولیس تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل ہی دو مسلمان افراد کو جنونی ہندوئوں نے تشدد کرکے قتل کردیا تھا ۔ اخلاق نامی 50 سالہ مسلمان پر گائے کا گوشت کھانے جبکہ نعمان نامی مسلمان نوجوان پر گائیوں کو اسمگل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

مزید خبریں :