پاکستان
18 اکتوبر ، 2015

کالا باغ ڈیم کی مجوزہ تعمیر کیخلاف قومی عوامی تحریک کی ریلی

کالا باغ ڈیم کی مجوزہ تعمیر کیخلاف قومی عوامی تحریک کی ریلی

حیدرآباد........کالا باغ ڈیم کی مجوزہ تعمیر کے خلاف قومی عوامی تحریک نے ریلی نکالی۔ رسول بخش پلیجو کی قیادت میں نکلنے والی ریلی میں سندھیانی تحریک کی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

قومی عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کی جانب سے پارٹی سربراہ رسول بخش پلیجو کی قیادت میں اللہ والا چوک سے ایوان صحافت تک ریلی نکالی گئی۔ شرکا میں خواتین کارکنان بھی تھیں جو کالا باغ ڈیم کے خلاف نعرے لگارہی تھیں۔

رسول بخش پلیجو اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم میں جان ڈالنےکی کوشش کی گئی تو قومی یکجہتی کوخطرات پیدا ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :