18 اکتوبر ، 2015
کراچی........ کراچی والے خوش ہوجائیں، کوئٹہ سے ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی ہیں جو کل شام تک کراچی پہنچ جائیں گی۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حنیف کا کہنا ہے کہ منگل سے کراچی میں گرمی کم ہوجائے گی اور اس بار کراچی میں کڑاکے کی سردی پڑے گی ۔
ڈاکٹر حنیف کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاوہ بدین اور تھر میں بھی سخت سردی کا امکان ہے۔ انہوں نے کل رات تک گلگت بلتستان میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔