پاکستان
18 اکتوبر ، 2015

پرویز رشید کی عمران خان پر تنقید

پرویز رشید کی عمران خان پر تنقید

اسلام آباد.......وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے آج عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بلی اور گوشت کی کہانی بھی سنائی اور ایک نئے تھرمامیٹر کے ایجاد نہ ہونے کا تذکرہ بھی کیا۔ لاہوری جگت کے نمونے بھی پیش کیے اور طنز کے تیر بھی چلائے۔

عمران خان پر پرویز رشید کی تنقید تو ہوتی ہی رہتی ہے، لیکن آج انھوں نے اس تنقید میں مزاح کا تڑکا بھی خوب لگایا۔ عمران خان کے اس الزام پر کہ ایاز صادق نے 53 ہزار جعلی ووٹ لیے، انھوں نے سوال کیا کہ پھر انھیں دوبارہ ستر ہزار سے زائد ووٹ کیسے مل گئے۔ اس موقع پر انھوں نے اس حوالے سے ایک لطیفہ بھی سنایا۔

انھوں نے عمران خان پر مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسا تھرمامیٹر ابھی ایجاد نہیں ہوا جو ووٹنگ سے پہلے ووٹر کا ارادہ بتا دے۔

مزید خبریں :