18 اکتوبر ، 2015
راولپنڈی.......راولپنڈی میں مریڑ چوک پر میٹروبس کے پل سے گرنے والے پتھرسے زخمی ہونے والا موٹر سائیکل سوار دم توڑ گیا۔ نثارنام کا 30سالہ نوجوان مری روڈ پر مریڑ چوک سے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اس پر پل کا ایک ٹکڑا آگرا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی نوجوان کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا مگر وہ زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان نثارکا تعلق باغ کشمیر سے بتایا گیا ہے اور وہ ایک مقامی پٹرول پمپ پر ملازم تھا۔