19 اکتوبر ، 2015
سری نگر........ہندو شدت پسندوں کے ہاتھوں کشمیری ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد حریت رہنماؤں اور تجارتی تنظیموں کی جانب سے آج وادی میں مکمل ہڑتال ہے،حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔
بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی،شبیر احمد شاہ،یسین ملک ، میر واعظ عمر فاروق اور تجارتی تنظیموں کی جانب سے وادی میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی ۔
9 اکتوبر کوہندو انتہا پسندوں نےٹرک ڈرائیور پر تشدد کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں دہلی کے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔تاہم گزشتہ روز وہ دم توڑ گیا ، حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکام علاقے میں اشتعال انگیزی ختم کرانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔