19 اکتوبر ، 2015
کراچی........فش ہاربر پر گندگی ختم کرنے پر قابو نہ پائے جانے پر میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ نے یورپ ایکسپورٹ کا اجازت نامہ ٹھوس اور طویل مدتی اقدامات تک نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بات ڈی جی میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ اسرار احمد نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی، انہوں نے بتایا کہ فش ہاربر پر کوڑا کرکٹ اور گٹر ابلنے پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور معمولی نوعیت کے اقدامات تک نہیں ہو رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آکشن ہال میں مچھلیوں کو زمین پر پھینکنے کا سلسلہ بھی ختم نہیں ہو سکا ہے لہذا یورپی پابندی سے پہلے قومی سطح پر سختی سے گندسے پاک مچھلی کی سپلائی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فش ہاربر پر یورپی ٹیم کا جنوری میں دورہ متوقع ہے اور اس سے قبل سخت پروٹوکول لاگو کرانا چاہتے ہیں۔