دنیا
19 اکتوبر ، 2015

بنگلور: ٹیٹو بنوانا آسٹریلوی جوڑے کا جرم ،انتہا پسند وں کا تشدد،معافی بھی منگوائی

بنگلور: ٹیٹو بنوانا آسٹریلوی جوڑے کا جرم ،انتہا پسند وں کا تشدد،معافی بھی منگوائی

بنگلور ......بھارت کے شہربنگلور میںآسٹریلوی جوڑے کا ٹیٹو بنوانا جرم بن گیا ،انتہا پسند ہندوئوں نے تشدد کیا اور پولیس کی موجودگی جوڑے کی جان بخشی کیلئے تحریری معافی کا مطالبہ بھی کیا ۔

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جار حیت بڑھتی ہی جا رہی ہے، مسلمانوں کے بعد اب آسٹریلیا کا جوڑا بھی ان لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا۔

بھارت کے شہربنگلور میں ٹیٹو بنانے پرآسٹریلوی جوڑے کو انتہا پسند ہندوؤں نے ہراساں کیا،اور اس جوڑے کا گھیراؤ کر لیااور ڈرایا دھمکایا،پولیس کے آنے پر معاملہ سلجھ گیا،جو انہیں پکڑ کر لے گئی ۔

انتہا پسند ہندوئوں نے اس موقع پر آسٹریلوی جوڑے سے تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا،جس رپ جان چھڑانے کیلئے جوڑنے نے تین سے چار گھنٹوں بعد معافی نامہ لکھ کردیدیا۔

مزید خبریں :