دنیا
19 اکتوبر ، 2015

ممبئی :بھارتی کرکٹ بورڈ پر حملے کے10 ملزم ضمانت پر رہا

ممبئی :بھارتی کرکٹ بورڈ پر حملے کے10 ملزم ضمانت پر رہا

ممبئی .......بھارتی بورڈ کے دفتر پر حملہ کر کے پاک بھارت کرکٹ مذاکرات منسوخ کرانے پر گرفتار شیو سینا کے 10 ارکان کو ضمانت پر رہائی مل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابقپی سی بی چیئرمین شہریار خان کے بی سی سی آئی کے چیئرمین ششانک منوہر سے آج ہونے والی ملاقات سے قبل شیو سینا کے کارکنان نے بھارتی بورڈ کے ممبئی دفتر پر حملہ کیا تھا ،جس پر پولیس نے 10افراد کو گرفتار کیا تھا ۔

شیو سینا کے حملے کے بعد شہریار ششانک کی ملاقات منسوخ کردی گئی ،جس کے بعد پولیس نے آج ہی شیوسینا کے 10ارکان کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

مزید خبریں :