پاکستان
19 اکتوبر ، 2015

تحریک انصاف پنجاب نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلا لی

تحریک انصاف پنجاب نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلا لی

لاہور.....تحریک انصاف پنجاب نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلا لی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں لاہور کے ضمنی انتخابات میں ووٹر لسٹوں میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں پر مشاورت کی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزرچوہدری محمد سرورنے22 اکتوبر کو اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس لاہور میں طلب کی ہے، کانفرنس میں لاہور کے ضمنی انتخابات میں ووٹر لسٹوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر مشاورت ہو گی۔

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق، عوامی تحریک ،جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مزید خبریں :