19 اکتوبر ، 2015
لاہور....... پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سرکاری ریکارڈ اورسامان کیلئے جگہ کم پڑگئی ، تین محکموں کا ریکارڈ نجی عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے تین محکموں اطلاعات خزانہ اور ریگولیشن کا ریکارڈ اورسامان موسم کے رحم و کرم پر ہے۔اہم حکومتی دستاویزات،فائلیں ،الماریاں اور دیگرسامان کھلے آسمان تلے پڑ ے ہیں۔
سول سیکرٹریٹ سے لائی گئی فائلوں اور سامان کیلئے نجی عمارت میں جگہ کم پڑ گئی ہے جبکہ اس عمارت میں پارکنگ کی بھی سہولت نہیں۔