پاکستان
19 اکتوبر ، 2015

ایم کیوایم کے کارکنوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت

ایم کیوایم کے کارکنوں  کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت

کراچی........سندھ ہائی کورٹ نےایم کیوایم کے تین کارکنوں کی گمشدگی سے متعلق درخواستوں کی سماعت پرڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اور حکومت سندھ کو 12نومبرکے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی ۔ ایم کیو ایم کے لاپتا کارکنوں کے اہلخانہ نے موقف اختیار کیا کہ محمد کامران کو 14ستمبر کو رنچھوڑلائن ، نعمان کو11ستمبر کو نارتھ کراچی جبکہ سرفراز کو18ستمبر کو رینجرز نے ملیر سے حراست میں لیا ۔

عدالت نے ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اورحکومت سندھ کو 12نومبرکے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

مزید خبریں :