پاکستان
19 اکتوبر ، 2015

آئیسکو کا عاشورہ تک بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا خصوصی پلان

آئیسکو کا عاشورہ تک بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا خصوصی پلان

اسلام آباد.....آئیسکو نے راول پنڈی اسلام آباد سمیت 5 شہروں میں مجالس، امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے راستوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا ، خصوصی پلان دسویں محرم الحرام تک نافذ رہے گا۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق عاشورہ تک امام بارگاہوں،مجالس، تعزیہ اور ماتمی جلوسوں کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی، آئیسکو کا خصوصی عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری سدباب کرے گا ۔ آئیسکو کے پانچوں سرکلز اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک ، جہلم اورچکوال میں تمام شکایات سنٹر مسلسل کھلے رہیں گے۔

بجلی کی فراہمی کی نگرانی کے لیے افسران اور عملہ ڈسٹری بیوشن کنٹرول سنٹر اسلام آباد میں موجود رہے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین کسی بھی ناگہانی صورت میں اپنے متعلقہ علاقے کے شکایات دفاترکے علاوہ آئیسکو کے مرکزی شکایات اور مانیٹرنگ سیل کے ٹال فری نمبر 080025250 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :