پاکستان
20 اکتوبر ، 2015

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مسافر بس دھماکے کا مقدمہ درج

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مسافر بس دھماکے کا مقدمہ درج

کوئٹہ.....کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بس میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات میں اب تک صرف یہ بات سامنے آسکی کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سریاب میں درج کرلیا گیا۔

گزشتہ رات کوئٹہ کے سریاب روڈ پر چلنے والی لوکل روٹ کی آخری بس دھماکے سے تباہ ہوگئی ، واقعے میں دو بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے، کئی زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس میں سوار زیادہ تر افراد کوئٹہ کی نواحی آبادیوں سے تعلق رکھتے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز عبدالوحید خٹک کا کہنا ہے کہ دھماکا بس کی چھت پر ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او سریاب امین جعفر کی مدعیت میں نامعلوم کے خلاف سریاب تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم اور وزیرداخلہ بوچستان نے دھماکے کی سخت مذمت کی ہے، وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جانب سے بس بم دھماکے میں جاں بحق افراد کےلواحقین کے لئے فی کس 10لاکھ، شدید زخمیوں کے لئے فی کس پانچ لاکھ جبکہ دیگر زخمی افراد کے لئے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :