پاکستان
20 اکتوبر ، 2015

چلاس میں کمسن بچے کے قتل کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا

چلاس میں کمسن بچے کے قتل کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا

چلاس .........چلاس میں کمسن بچے کے قتل کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا۔بچے کی فرانزک رپورٹ ایک ہفتے تک سامنے آئے گی ۔جبکہ ڈی آئی جی دیامر نے کہا ہے کہ علاقے کی نوے فیصد آبادی کو اب بھی یقین ہے کہ بچے کو جنات نے قتل کیا۔

20ستمبرکوچلاس کے نواحی گاؤں سومال میں پانچ سال کے احمد کا قتل اب تک معمہ بناہوا ہے۔والدین نے الزام لگایا ہے کہ بچے کو جنات نے قتل کیا اورانہوں نے ابتدائی رپورٹ میں بھی قتل میں جنات کاہاتھ شامل ہونے کا دعویٰ کیاتھا۔

دوسری طرف ڈی آئی جی دیامر عنایت اللہ فاروقی نے جیونیوز سے بات چیت کے دوران بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد فرانزک رپورٹ ایک ہفتےبعد موصول ہوگی ۔جس کے بعد ہی قتل کی اصل وجہ سامنے آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی علاقے کے نو ےفیصد لوگوں کو یقین ہے کہ بچے کو جنات نے قتل کیا۔انہوں نے کہا کہ قانون میں ایسی کوئی دفعہ موجودنہیں جس کے تحت جنات کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

مزید خبریں :