پاکستان
23 اکتوبر ، 2015

63روز بعد ملبے سے زندہ نکلنے والی نقشہ بی بی انتقال کرگئیں

63روز بعد ملبے سے زندہ نکلنے والی نقشہ بی بی انتقال کرگئیں

ملتان.......آٹھ آکتوبر 2005 کو آنے والے زلزلے میں 63 روز بعد ملبے سے زندہ نکلنے والی نقشہ بی بی ملتان کے ایدھی ہوم میں انتقال کرگئیں ۔

نقشہ بی بی کوچار ماہ پہلےایدھی ہوم اسلام آباد سے ملتان منتقل کیا گیا تھا، 43 سالہ نقشہ بی بی کا خاندان 1989 میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ سے آزاد کشمیر ہجرت کرکے آیا تھا جہاں وہ مظفرآباد میں قائم مہاجر کیمپ کے علاقے گامسر کیمپ میں رہائش پذیر تھے۔

سانحے کے بعد نقشہ بی بی کے والد کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی اور بھائی نے بھی اپنی غربت کے باعث نقشہ بی بی کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردی تھی جس کے انہیں ایدھی ہوم منتقل کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :