23 اکتوبر ، 2015
لاہور ......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیگناہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے عبرتناک انجام کے مستحق ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔
لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی او رانتہا پسندی کا خاتمہ ہر پاکستانی کی آواز جبکہ رواداری، اخوت اور مذہبی ہم آہنگی وقت کا اہم ترین تقاضاہے۔
پرامن معاشرے کے قیام کیلیے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے،آپریشن ضرب عضب کے انتہائی اچھے نتائج آرہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح اٹھارہ کروڑ عوام کی ہوگی۔