پاکستان
23 اکتوبر ، 2015

ملتان : زیادتی کی ناکام کوشش پرنوجوان نے لڑکی کو آگ لگا دی

ملتان : زیادتی کی  ناکام کوشش پرنوجوان نے لڑکی کو آگ لگا دی

ملتان.........ملتان میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش پر ناکامی پر نوجوان نے لڑکی پر ڈیزل چھڑک کر اسے آگ لگا دی اور خود فرار ہو گیا ۔

یہ واقعہ ملتان کی نواحی بستی ملوک میں پیش آیا جہاں 20 سالہ لڑکی اپنے گھر کے قریبی کھیتوں میں جا رہی تھی کہ ملزم لطیف نے اس سے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ ناکامی پر لطیف نے اس پر ڈیزل ڈال کر اس پر آگ لگا دی اور خود فرار ہو گیا ۔

پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق وہ واقعہ کا مقدمہ درج کر رہی ہے تا کہ ملزم کو گرفتار کیا جا سکے ۔ دوسری جانب متاثرہ لڑکی کو نشتر اسپتال تشویشناک حالت میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کا جسم 50 فیصد جھلس چکا ہے۔

مزید خبریں :