پاکستان
23 اکتوبر ، 2015

لاہور ، صوفی بزرگ داتا گنج بخش کے مزار کو غسل دینے کی تقریب

لاہور ، صوفی بزرگ داتا گنج بخش کے مزار کو غسل دینے کی تقریب

لاہور.......لاہور میں عظیم صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دینے کی تقریب ہوئی۔وفاقی اور صوبائی وزرا کے ساتھ سابق کرکٹر جاوید میاں داد اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

داتار دربار کمپلیکس میں ہونے والی اس تقریب میں حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو پانچ من عرق گلاب سے غسل دیا گیا،وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف ،صوبائی وزراء عطاء مانیکا، بلا ل یاسین ، سابق کرکٹر جاوید میانداد، سابق آئی جی حاجی حبیب الرحمان مزار کو غسل دینے کی سعادت میں شریک ہوئے۔

نعت خوان حضرات نے سرور کونین ،فخر الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی شان اقدس میں گل ہائے عقیدت پیش کیے ۔

اس موقع پر ملکی تعمیر و ترقی اور سلامتی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں، غسل کی تقریب کے ایک ماہ بعد عرس داتا صاحب کی تقریبات کا آغاز ہوگا۔

مزید خبریں :