پاکستان
23 اکتوبر ، 2015

9محرم :امام حسینؓ کی لازوال قربانی کی یاد میںمجالس و جلوس جاری

9محرم :امام حسینؓ کی لازوال قربانی کی یاد میںمجالس و جلوس جاری

اسلام آباد ......ملک میں یکم محرم کو شروع ہونے والی مجالس اور جلوس کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے ، نویں محرم کی مناسبت سےتقریباً تمام شہروں میں جلوس برآمد ہوئے ہیں ، جن میں نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کررہےہیں ۔

کربلا میں اہل بیتؑ رسول ﷺکی مشکلات 10 محرم قریب آنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہیں، جنہیں یاد کرکے عزاداروں کا غم بھی تازہ ہوتا رہتا ہے ، 9 محرم آنے پر مجالس و جلوس کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے ، چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد ہوچکے ہیں، جن میں علم اور ذوالجناح بھی شامل ہیں ۔

سیاہ لباس پہنے عزادار جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ان کی زیارت کررہےہیں ، میدان کربلا میں خاندان رسولﷺ پر گزرے مصائب بیان کررہے ہیں اور انہیں سن کر عزادار سینہ کوبی کررہےہیں، آج سارا دن مجلس و عزاداری کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور کل روز عاشور اپنے عروج پر پہنچ جائے گا۔

اسلام آباد میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا آغاز امام بارگاہ اثنا عشری سے ہوگیا، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوج کو الرٹ رکھا گیا ہے ،وفاقی دارالحکومت میں مرکزی مجلس امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو میں ہوئی۔مجلس کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور پھر جلوس برآمد ہوا، جو روایتی راستوں کلثوم پلازہ، فضل حق روڈ، پوسٹ آفس چوک، سیونتھ ایونیو لوپ بلیوایریا، سیونتھ ایونیو جی سیون فور، جی سکس ٹوچوک، اقبال ہال، لال مسجد چوک اور جی پی او چوک سے ہوتا ہوا اسی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کی گزرگاہ کے اطراف تمام راستے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے، جلوس کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کیے گئے، پولیس کمانڈوز سمیت 6 ہزار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، جن کی معاونت کیلئے رینجرز کے دستے بھی تعینات ہیں۔ شہر میں موبائل فون سروس معطل ہے، سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی جا رہی ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :