پاکستان
23 اکتوبر ، 2015

کراچی : 9محرم الحرام کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں

کراچی : 9محرم الحرام کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں

کراچی ......کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہوکر اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے ،جلوس کا اختتام امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر ہوگا۔

کراچی میں 9 محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوئی جس سے خطاب میں علامہ عباس کمیلی نے واقعہ کربلا ،شہدائے کربلا کی عظمت اور دین اسلام کی بقا کیلئے ان کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالی ۔

مجلس کے اختتام پر مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا ،جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ علی رضا پہنچا، جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی ،جلوس کے شرکا شبیہ علم و ذوالجناح کی زیارت کررہے ہیں ،عزاداران حسین نوح خوانی کرتے اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہیں ۔

جلوس کی سیکیورٹی کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ،پولیس ، رینجرز کے 15ہزار سے زائد اہلکار اوربلندعمارتوں پر ماہر نشانے باز بھی تعینات ہیں ،سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے اس کے علاوہ اسکاوٹس اور رضاکار بھی جلوس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں ۔

محکمہ داخلہ کی درخواست پرکراچی میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے، شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 10 محرم الحرام تک پابندی عائدہے،جلوس کی سیکیورٹی کیلئے مزار قائد ،گرومندر ایم اے جناح روڈ ، صدر ، بولٹین مارکیٹ اور حسینیہ ایرانیاں کے اطراف کی سڑکیں کنٹینر لگا کربند کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :