24 اکتوبر ، 2015
بہاول نگر..........بہاول نگر کے علاقے چک 38 فتح کے قریب موٹرسائیکل رکشہ نہر فتح میں گرگیا - ایک ہی خاندان کے 11 افراد نہر میں گرگئے - نہر میں گرنے والوں میں 6 بچے ، 3 خواتین اور2 مرد شامل ہیں -
علاقہ مکینوں نے مقامی انتظامیہ اورپولیس کے خلاف احتجا ج کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ اور علاقہ پولیس کو مسلسل بلاتےرہے مگر کوئی ہماری مدد کو نہ پہنچا -اپنی مدد آپ کے تحت 10 افراد کو تو نہر سے نکال لیا گیا - 3 سالہ دانش لاپتہ ہے -
کئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود بھی مقامی انتظامیہ کا کوئی اہلکارموقع پر نہ آیا -نہر میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے بچے کی لاش کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے-