پاکستان
24 اکتوبر ، 2015

جیکب آباد،دھماکے میں شہید24افراد کی نمازجنازہ آج دوپہراداکی جائیگی

جیکب آباد،دھماکے میں شہید24افراد کی نمازجنازہ آج دوپہراداکی جائیگی

جیکب آباد..........جیکب آباد میں ماتمی جلوس کے دوران گذشتہ روز ہونےوالے دھماکے میں شہید24افراد کی نمازجنازہ آج دوپہردو بجے ادا کی جائےگی ۔

جیکب آباد میں نو یں محرم الحرام کے ماتمی جلوس میں دھماکے کے بعد آج شہر میں فضا سوگوار ہے ، امن و امان قائم رکھنے کیلیے رینجرز کا گشت جاری ہے، پاک فوج کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، شہرکے داخلی و خارجی راستے ہر قسم کی آمد و رفت کیلیے بند ہیں۔

واقعے کےخلاف شیعہ تنظیموں کا ڈی سی چوک پراحتجاجی دھرنا جاری ہے ،جیکب میں آج وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور جی او سی پنو عاقل میجر جرنل فیض حمید کی آمد متوقع ہے ،شیعہ علماکونسل کے ضلعی صدر بندے علی جعفری کا کہنا ہے کہ دھماکے کے شہدا کی نمازجنازہ آج دوپہر ادا کی جائےگی،وزیراعلی ٰسے مذاکرات حوصلہ افزا رہے تو احتجاج ختم کردیا جائےگا ،جبکہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں میتوں کےساتھ دھرنا جاری رہے گا۔

مزید خبریں :