پاکستان
24 اکتوبر ، 2015

گلگت بلتستان کےبالائی پہاڑوں پر برف باری سے سردی میں مزید اضافہ

گلگت بلتستان کےبالائی پہاڑوں پر برف باری سے سردی میں مزید اضافہ

گلگت.......گلگت بلتستان کے بالائی پہاڑوں پر برف باری سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے پہاڑی علاقوں میں صبح سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ غذر ، استور اور ہنزہ نگر میں پہاڑوں سے آ تی ٹھنڈی ہواؤں سے موسم کافی سرد ہوگیا ہے، شمال مشرقی بلوچستان میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج اور کل مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں :