پاکستان
24 اکتوبر ، 2015

حضرت امام حسینؓاور ان کےساتھیوں کی قربانیاں مشعلِ راہ ہیں، شہبازشریف

حضرت امام حسینؓاور ان کےساتھیوں کی قربانیاں مشعلِ راہ ہیں، شہبازشریف

لاہور........پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کی قربانیاں ہمارےلئےمشعلِ راہ ہیں۔نواسہ رسولﷺ نےباطل کے سامنےنہ جھکنے کا درس دیا،موجودہ حالات میں فلسفہ حسین پر عمل پیرا ہونےکی پہلےسے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

یومِ عاشور کےموقع پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں نےعظیم مقصد کے لئےجانوں کی قربانی دی،ان کی قربانی تاریخِ اسلام کا درخشاں باب ہے۔

شہبازشریف نےکہا کہ پاک سرزمین کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سےپاک کرنے کیلئےپوری قوم کو متحد ہونا ہے،سیاسی،عسکری قیادت اور پوری قوم ملک کو دہشت گردی سےنجات دلانے کیلئےپُرعزم ہے،ان کاکہناتھاکہ شہدائےکربلاء کی عظیم قربانیوں کو مشعلِ راہ بنا کر ملک کو دہشت گردی سےنجات دلائیں گے۔

مزید خبریں :