24 اکتوبر ، 2015
لاہور......لاہور کے چڑیاگھر کا بوڑھا ’راجا‘ چل بسا ،چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریائی گھوڑا کچھ عرصے سے بیمار تھا ۔
لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریائی گھوڑا راجا اپنی طبعی عمر کے آخری سالوں میں تھا اور کچھ عرصے سے بیمار چلا آ رہا تھا، اس کا علاج جاری تھا تاہم ہفتے کی صبح چل بسا ۔
چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق دریائی گھوڑے کی موت کی وجہ جاننے کےلیےاس کا پوسٹمارٹم کرایا جائے گا۔