پاکستان
24 اکتوبر ، 2015

بھارت کاپاکستانی ادیبہ کنزہ جاوید کو ویزہ دینے سے انکار

بھارت کاپاکستانی ادیبہ کنزہ جاوید کو ویزہ دینے سے انکار

کراچی ......پاکستانی فنکاروں کے خلاف بھارت کاایک اورمتعصبانہ اقدام سامنےآ گیا،بھارت نے ریاست اتر کھنڈ میں ہونے والے ادبی میلے میں شرکت کے لئے پاکستانی ادیبہ کنزہ جاوید کو ویزا دینےسے انکار کر دیا ہے۔

بھارت نےریاست اتر کھنڈ کے قصبے نینی تال میں جاری ادبی میلے میں شرکت کے لئے پاکستانی مصنفہ کنزہ جاوید کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے، میلے میںکنزہ جاوید کے ناول کی تقریب رونمائی ہونا تھی۔

کنزہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے تین ہفتے پہلے ہی دستاویزات جمع کرادی تھیں ،تاہم بھارتی ہائی کمیشن نے انہیں کوئی وجہ بتائے بغیرویزا دینے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستانی ادیبوں اور فنکاروں کےساتھ بھارت کےمتعصب رویے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ،بلکہ کچھ دن پہلے ممبئی میں سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی شیو سینا نے خراب کرنے کی کوشش کی تھی اور منتظم سدھیندر کلکرنی کے چہرے پر کالک مل دی تھی۔

مزید خبریں :