پاکستان
24 اکتوبر ، 2015

بہاول نگر: نہرفتح میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش جاری

بہاول نگر: نہرفتح میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش جاری

بہاول نگر.......بہاول نگرکے علاقے چک 38 فتح کے قریب موٹرسائیکل رکشہ نہرمیں گرگیا۔ نہرمیں ڈوبنے والے دس افراد کو بچالیا گیا، ایک بچہ تاحال لاپتا ہے۔

امدادی کارروائیاں نہ کرنے پرعلاقہ مکینوں نے مقامی انتظامیہ اورپولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ کئی گھنٹوں سے جاری احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل رکشہ نہرمیں گرنے کے بعد مقامی انتظامیہ اور علاقہ پولیس کو مسلسل بلاتےرہے مگر کوئی ان کی مدد کو نہ پہنچا۔

مظاہرین نے کہا کہ نہر میں ڈوبنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 بچے ، 3 خواتین اور2 مرد شامل تھے۔ اپنی مدد آپ کے تحت 10 افراد کو تو نہر سے نکال لیا گیا لیکن 3 سالہ دانش لاپتا ہے۔ کئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود بھی مقامی انتظامیہ کا کوئی اہلکارموقع پر نہیں آیا۔

نہر میں پانی کا بہائو تیز ہونے کی وجہ سے بچے کی لاش کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ بچے کی لاش کی تلاش میں مقامی انتظامیہ ان کی مدد کرے۔

مزید خبریں :