کھیل
23 مئی ، 2012

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ:پہلامیچ پاکستان اور ارجنٹینا کے درمیان ہوگا

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ:پہلامیچ پاکستان اور ارجنٹینا کے درمیان ہوگا

ایپو …اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کل سے ملائیشیا میں شروع ہو رہا ہے،افتتاحی روز پاکستان ٹیم ارجنٹینا سے مقابلہ کرے گی۔ایپو میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز تین میچز کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں پاکستان کا ٹکراوٴ ارجنٹینا سے ہو گا،جبکہ بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گی۔دن کا تیسرا میچ میزبان ملائیشیا اور کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اولمپیئن ارشد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ارجنٹینا کے خلاف میچ بڑے مارجن سے جیتنا چاہیے۔

مزید خبریں :