پاکستان
23 مئی ، 2012

18بھارتی ماہی گیر واہگہ پر حکام کے حوالے

لاہور… پاکستان نے جذبہ ء خیر سگالی کے تحت بھارت کے 18 ماہی گیروں کو رہا کرکے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ واہگہ بارڈرپر رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیر بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیاگیاتھا۔ان قیدیوں کو منگل کی صبح کراچی جیل سے نکال کر لاہور لایا گیاتھا۔ جہاں سے آج انہیں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا گیا۔رہائی پانے والے قیدیوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی جیل میں ان کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا گیا۔

مزید خبریں :