Time 13 مئی ، 2025
جرائم

کراچی: ڈاکو شہری سے قربانی کے جانور چھین کر فرار

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ڈاکو شہری سے قربانی کے جانور  چھین کر فرار  ہوگئے۔

شہری کی جانب سے پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ٹرک میں 6 لاکھ روپے مالیت کے 3 جانور موجود تھے۔

پولیس کے مطابق شہری بھینس کالونی سے قربانی کے جانور خریدکر گھر جارہا تھا کہ لیاقت آباد میں ملزمان نے اسلحے کے زور پر ٹرک روکا اور ڈرائیور کو بھی اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھالیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں نے ڈرائیور کو کچھ دور لے جا کر چھوڑ دیا، ٹرک بھی نیپا چورنگی کے قریب مل گیا۔

پولیس کے مطابق واقعےکا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :